وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ لہو لہو کوئٹہ کے درد کا مداوا کرنے کی ضرورت ہے۔ نئے پاکستان کے دعویدار کہاں ہیں؟ مظلوم عوام کی فریاد سننے کے لئے کوئی نہیں پہنچا۔ وطن عزیز پاکستان میں شیعیان علی علیہ السلام کی نسل کشی کوئٹہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں مسلسل قتل عام کے خلاف جمعہ 19 اپریل کو ملک گیر احتجاج کے موقع پر سندھ کے تمام اضلاع میں بھرپور احتجاج کیا جائے۔ قائد وحدت ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر عوام مظلومین کوئٹہ و ڈیرہ اسماعیل خان کے حق میں صدائے احتجاج بلند کریں۔ ایک طرف شیعہ نسل کشی جاری ہے تو دوسری جانب ہمارے جوانوں کو ریاستی ادارے ماورائے آئین و قانون اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلومین کوئٹہ کا ہر محاذ پر ساتھ دے گی۔