برما کے مسلمانوں پر قیامت صغریٰ ڈھائی گئی مگر عالمی ضمیر خاموش اور حقوق انسانی کے دعویدار تماشائی بنے ہوئے ہیں، علامہ مقصودڈومکی

06 September 2017

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندہ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے ضلعی کابینہ کے ہمراہ ضلع جیکب آباد کے مختلف یونٹس کا دورا کیا اور عید ملن پارٹی میں شرکت کی۔  اس موقع پر ضلعی سیکریٹری جنرل آغا سیف علی ڈومکی، ضلعی سیکریٹری تنظیم سازی مولانا حسن رضا غدیری، ضلعی سیکریٹری تبلیغات مولانا عبدالخالق منگی، ضلعی ڈپٹی سیکریٹری مولانا منور حسین ساجدی، برادر لطف علی لاشاری اور دیگر مسئولین شریک تھے۔
               
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ ابراہیم خلیل اللہ ؑ عالم انسانیت کے عظیم رہبر ہیں جن کے نقش قدم پر چل کر انسانیت فلاح اور کامیابی تک پہنچ سکتی ہے۔ اہل ایمان کے لئے عید قربان اور عید فطر سے بڑہ کر عید ولایت یعنی عید غدیر ہے، جو ہمیں نظام ولایت سے متمسک رہنے کا درس دیتی ہے۔
        
انہوں نے کہا کہ برما کے مسلمانوں پر قیامت صغریٰ ڈھائی گئی مگر عالمی ضمیر خاموش ہے اور حقوق انسانی کے دعویدار تماشائی بنے ہوئے ہیں۔حقوق انسانی کے نام نہاد دعویداروں کوفلسطین، یمن اور برما میں معصوم انسانوں کا بہتا ہوا لہو نظر نہیں آرہا ۔  انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوموں کی حامی جماعت ہے، جس نے ہمیشہ ظلم و بربریت اور دھشت گردی کے خلاف آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد وحدت کے حکم پر جمعہ 8 ستمبر کو ملک بھر میں یوم یکجھتی مظلومین منایا جائے گا۔ ہم ظلم اور دھشت گردی کے خلاف ہیںچاہے برما میں یا یمن میں۔ برما کے مظلوموں کو امن اور انصاف ملنا چاہئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree