وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری علی حسین نقوی نے سجاول میں جلوس شہادت حضرت علی ابن ابی طالب ؑمیں تکفیری عناصر کی جانب سے رکاوٹ کھڑی کرنے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے، اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ انتظامیہ حالات خراب کرنے والوں کو قابو میں کرے،عزاداروں کا راستہ روکنے کی کوشش کی گئی تو حالات کی خرابی کی ذمہ دار انتظامیہ ہو گی ،سجاول میں جلوس شہادت حضرت علی ؑکے خلاف تکفیری عناصر کی سازشیں ضلعی انتظامیہ کے لئے چیلنج ہیں،ریاست پاکستان کی جانب سے کالعدم قرار دی جانے والی جماعتوں کو کھلے عام فتنہ وفساد پھیلانے کی کسی صورت اجازت نہیں دینی چاہیے، علی حسین نقوی نے کہاکہ اگر سجاول میں جلوس عزا میں کوئی بد نظمی کا واقعہ ہوا تو پورے سندھ میں شدید احتجاج ہوگا۔