ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری کی ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ مقصودڈومکی سے ملاقات

08 October 2018

وحدت نیوز(سجاول) مجلس وحدت مسلمین ضلع سجاول کے سیکریٹری جنرل حاجی مظفر علی لغاری کی رھائشگاہ پر ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی محترمہ ریحانہ لغاری نےمجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی سے ملاقات کی۔ ملاقات ایم ڈبلیو ایم کے رہنما سید حفیظ علی شاہ، مختاراحمد دایو، فیاض شیخ، فرحت عباس کھوسو و دیگر شریک ہوئے۔اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ ملت جعفریہ امن کی علمبردار محب وطن ہے بعض اضلاع میں شریف شہریوں کو شیڈول فور میں شامل کیا گیا ہے جبکہ اشتعال انگیز تقاریر کی فہرست بناتے ہوئے امن و اتحاد کے علمبردار شخصیات کے نام شامل کئے گئے ہیں جس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے عشرہ محرم کے دوران تعاون کیا۔ صوبائی حکومت سانحہ شکارپور اور جیکب آباد کے وارثان شہداء سے کئے گئے معاہدے پر عملدرآمد کرے۔اس موقعہ پر ڈپٹی اسپیکر محترمہ ریحانہ لغاری نے کہا کہ میرا تعلق مکتب اہلبیت ع اور ایک عزادار گھرانے سے ہے اور میں مجالس عزا کی بانی اور عزادار ہوں امام حسین عالیمقام ع سے محبت اور مودت میرے ایمان کا حصہ ہے۔ سندھ حکومت عوامی مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین ملت جعفریہ کی نمائندہ جماعت ہے مسائل کے حل کے لئے تعاون کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree