حکومت پاکستان یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کر کے فلسطین کازکو مضبوط بنائے،علامہ باقرزیدی

29 May 2019

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان سند ھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر زیدی نے تنظیم کے دیگر رہنماءوں بشمول علامہ احمد اقبال رضوی ،سید علی حسین نقوی، علامہ صادق جعفری،  علامہ مبشر حسن اور دیگر کے ہمراہ منگل کے روز کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ یعنی جمعۃ الوداع کو دنیا بھر میں فلسطینیوں سے یکجہتی اور مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کے لئے ’’عالمی یوم القدس‘‘ منایا جاتا ہے ۔

 انہوں نے کہاکہ یوم القدس کا آغاز ایران کے اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی رح کے فرمان پر شروع ہو اتھا جو پوری دنیا میں بلا کسی تفریق رنگ ونسل او رمذہب کے صرف اور صرف فلسطینیوں کی حمایت اور قبلہ اول کی صیہونیوں کے چنگل سے آزادی کی عالمی تحریک کے عنوان سے منایا جاتا ہے ۔

 ان کاکہنا تھا کہ یوم القدس اور اس کے اجتماعات دراصل مسلم دنیا کی وحدت کی نشانی ہونے کے ساتھ ساتھ فلسطینی مظلومو ں کی دادرسی کی مضبوط او ر توانا صدائے احتجاج ہے ۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ فلسطین کا زکو مضبوط اور توانابنانے کے لئے ضروری ہے کہ حکومت پاکستان یوم القد س جیسے عالمی پروگراموں کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے ۔

علامہ باقر زیدی کاکہنا تھا کہ اس سال بھی رمضان المبارک کے آخری جمعہ یعنی جمعۃ الوداع کو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عالمی یوم القدس منایا جائے گا اور ملک بھر کی طرح سندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں یوم القدس کی ریلیاں اور احتجاجی مظاہروں سمیت کانفرنسز اور اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کے عوام یوم القدس کے اجتماعات میں مذہبی جوش و خروش او ر عقیدت کے ساتھ شریک ہوں ۔

 ان کاکہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین دور حاضر میں سنگین حالات سے گزر رہا ہے اور امریکی سامراج چاہتا ہے کہ صدی کی ڈیل نامی معاہدے کے تحت فلسطین کے باسیوں کو فلسطین سے بے دخل کر دیا جائے اور خطے میں موجود صہیونیوں کی غاصب اور جعلی ریاست اسرائیل کو مقبوضہ فلسطین کا مکمل مالک قرار دیا جائے ۔

مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کامزید کہنا تھا کہ امریکہ اور مغربی ممالک فلسطین کے خلاف اپنی ناپاک سازشوں میں مصروف عمل ہیں تاہم انتہائی شرمناک اور افسوس ناک بات یہ ہے کہ عرب دنیا کے حکمران امریکی صدر کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں اور عرب حمیت کا سودا کرنے کے ساتھ ساتھ انبیاء علیہم السلام کی مقدس سرزمین فلسطین کا سودا بھی کر رہے ہیں ۔

علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ ہم صدی کی ڈیل نومی جعلی معاہدہ کو مسترد کرتے ہیں کہ جسے امریکہ بحرین میں ایک کانفرنس میں پیش کرنے والا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے حقوق کے دفاع کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائےگا ۔ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے اور القدس پورے کا پورا بغیر کسی تفریق کے پورے ہی فلسطین کا دارلحکومت تھا اور ہے اور رہے گا ۔علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ امریکہ سمیت کسی بھی حکومت کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ فلسطین کے مستبقل کا فیصلہ کرے، بلکہ فلسطین کا آسان راہ حل بھی یہی ہے کہ تمام اکائیوں کو ساتھ ملاکر القدس کی بازیابی کی تحریک کو مضبوط بنایا جائے ۔

کانفرنس کے اختتام پر مجلس وحدت مسلمین سندھ کےسیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے یوم علی ؑ کے موقع پر سند ھ بھر میں سیکیورٹی کے بہتر اقدامات کرنے پر پولیس ، لاء انفورسمینٹ ایجنسیز، اور سندھ حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree