خائن حکمران فلسطین کے مظلوموں کی مدد کرنے کی بجائے شیطان بزرگ امریکہ کی کاسہ لیسی میں مصروف ہیں،علامہ باقرزیدی

31 May 2019

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سےآزادی? القدس کانفرنس کا انعقاد کراچی کے مقامی ہال میں کیا گیا۔ القدس کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال، صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی، ایم کیو ایم رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار، میجر (ر) قمر عباس، جماعت اسلامی کے رہنماء اسد اللہ بھٹو، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قاسم شمسی، مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے سربراہ علامہ مرزا یوسف حسین، سیدعلی حسین نقوی، یعقوب حسینی ، مولانا صادق جعفری، مولانا عبد اللہ جوناگڑھی ،علامہ صادق رضا تقوی، علامہ حیدرعباس عابدی اور دیگر رہنماء شریک تھے۔

 القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین سند ھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ امام خمینی نے کہا تھا کہ جمعۃ الوداع یوم القدس، یوم اللہ، یوم رسول اللہ اور یوم اسلام ہے۔پوری دنیا کے مسلمان رمضان المبارک کےآخری جمعہ کو یوم القدس منا کر مسلم امہ کے مابین وحدت و یکجہتی کی اعلیٰ ترین مثال قائم کرتے ہیں۔یوم القدس جہاں فلسطینی مظلوموں کی حمایت کا دن ہے وہاں مسلمانوں کے مابین وحدت اور اتحاد کا دن بھی ہے۔

علامہ باقر زیدی کاکہنا تھا کہ عالمی سامراجی قوتیں بالخصوص شیطان بزرگ امریکہ صدی کی ڈیل نامی معاہدے کے تحت عرب حکمرانوں کے ساتھ مل کر فلسطین کا سودا کرنے پر تلا ہو اہے۔عرب دنیا کے خائن حکمران فلسطین کے مظلوموں کی مدد کرنے کی بجائے دنیا کے سب سے بڑے شیطان امریکہ کی کاسہ لیسی میں مصروف ہیں جو عنقریب ان کے لئے ایک بڑی مصیبت ثابت ہو گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree