میرفائق علی جکھرانی دوبارہ کثرت رائے سے ایم ڈبلیوایم کندھ کوٹ کے ضلعی سیکریٹری جنرل منتخب

15 June 2019

وحدت نیوز(کندھ کوٹ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ کی جانب سےجانثاران امام عصرؑکنونشن برائےاجلاس ضلعی شوریٰ و انٹرا پارٹی الیکشن، مدرسہ ارشاد الثقلین و امام بارگاہ کربلا کندھ کوٹ  میں منعقدہوا۔ اجلاس میں اگلے تین سال کے لئے نئے ضلعی میر کاروان (ضلعی سیکریٹری جنرل) کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندہ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل آغا یعقوب حسینی، صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی آغا منور جعفری نے خصوصی شرکت کی۔ضلعی جانثاران امام عصرع کنونشن میں ضلعی کابینہ و یونٹس کے عہدیداران نےبھرپور شرکت کی۔

اراکین ضلعی شوریٰ نے رائے شماری کے ذریعے میر فائق علی جکھرانی کودوبارہ اگلے 3 سالوں کے لئے مجلس وحدت مسلمین ضلع کشمور کاضلعی سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا۔ نومنتخب ضلعی سیکریٹری جنرل سے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی نے حلف لیا۔

قبل ازیں ایم ڈبلیوایم ضلع کندھ کوٹ کے زیر اہتمام وحدت اسلامی کانفرنس کا انعقاد بھی کیا گیا۔ وحدت اسلامی کانفرنس میں شیعہ سنی سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی جبکہ ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی نے خصوصی خطاب کیا۔ کانفرنس میں بڑی تعدادمیں عوام نے شرکت کی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree