سندھ اور پنجاب میں جلوس عزا پر پولیس کا لاٹھی چارج ناقابلِ برداشت ہے، علامہ باقر زیدی

08 September 2019

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ عزاداری سید الشہدا ءکی راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سندھ ، پنجاب سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں نواسۂ رسولﷺ کی یاد میں منعقد کی جانے والی مجالس اور جلوس ہائے عزا کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا ملت جعفریہ پاکستان کے بنیادی حقوق مسخ کرنے کے مانند ہے۔

علامہ باقر زیدی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں مزید کہا کہ ملت جعفریہ پاکستان کے قیام سے قبل ہی عزاداری سید الشہداء کو انجام دیتی آرہی ہے۔ پاکستان کے قیام میں ملت جعفریہ پاکستان کے اکابرین کی بیش بہا قربانیاں شامل ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج دنیا بھر میں حریت پسند افراد امام حسین ؑ سے درس حریت لے کر اپنی آزادی کی جدوجہد میں مصروف ہیں ۔ پاکستان میں گزشتہ کئی سالوں سے عزاداری امام حسینؑ کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔

 علامہ باقر زیدی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام ہمیں مظلومین جہاں کی نصرت وحمایت کا درس دیتا ہے۔ آج کشمیر، فلسطین، یمن اور بحرین کے مظلومین کی حمایت اور ان کی مدد کرنا ہم پر فرض ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree