واقعہ عاشورہ سے عبرت بصیرت سے حاصل ہوتی ہے،علا مہ سید کاظم عباس نقوی

02 September 2019

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع جنوبی کراچی کے تحت امام خمینی ؒ لائبریری سولجر بازار پر عشرہ محرم الحرام کی پہلی مجلس عزا سے علامہ سید کاظم عباس نقوی نے ’عبرت ہائے عاشورہ‘ کے عنوان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بصیرت عاشورہ کے نتیجہ میں عاشورہ سے عبرت حاصل ہوتی ہے۔قرآن مجید نے صاحبان بصیرت کے لئے عبرت لینے کی تاکید کی ہے۔اللہ نے تمام معاملات میں صاحبان بصیرت کے لئے عبرت رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ آزمائش کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوسکتا اور تمام آزمائشیوں سے آسانی سے گزارنے والی خوبی بصیرت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بصیرت وہ نور ہے جو مومن کے قلب میں موجود ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ عبرت جہل سے علم کی صورت میں بدل کر عمل میں نمایاں ہوتی ہے۔عبرت کا حقیقی فائدہ تب ہے جب انسان اسے عمل میں بروئے کار لائے۔انسان کے لئے بعض عبرتیں بے حد ضروری ہے۔انسان گمان کرتا ہے کہ اسے سب معلوم ہے مگر بعض مرتبہ وہ ایسی غیر مرئی جہالت میں مبتلاء ہوتا ہے کہ ولایت کے امتحان میں ناکام ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بصیرت کا چراغ انسان کو زمانے کی حجت تک پہنچادیتا ہے۔اشیاء کے باطن کو دیکھنے کے لئے بصیرت نور قلبی ہے۔قرآن میں اندھے کا لفظ دل کے اندھوں کے لئے استعمال ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ کربلا شعور کا رزق تقسیم کرتی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree