عالم اسلام پر مسلط تمام جنگیں اسرائیل کو بچانے کے لئے ہے ، حسن رضا

22 May 2020

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع جنوبی کراچی کے جنرل سیکریٹری حسن رضا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلمانوں پر آج تک جتنی جنگیں مسلط کی گئیں اس کا بنیادی مقصد اسرائیل کو محفوظ کرنا تھا ۔ امریکہ اور اس کے حواری ممالک نے نیابتی جنگوں کو چھیڑ کر مسلمانوں کو غاصب اسرائیل کے اصل مسئلہ سے دور کرنے کی دانستہ سازش کی ہے ۔ تاہم امام خمینی کی بابصیرت قیادت کے باعث ہر سال مظلومین جہاں یوم القدس کے دن اسرائیل کو بے نقاب کرتے ہیں ۔

 انہوں نے کہا کہ ظالم امریکہ اور اس کے حواری ممالک نے جہاں اسرائیل کی پشت پناہی کررکھی ہے وہی عرب ممالک کے حکمران بھی اسرائیلی کاسہ لیسی میں مسلسل مصروف ہیں ۔ اسرائیل کی خواہش ہے کہ اسلامی دنیا اسے تسلیم کرلے اور پاکستان سمیت دنیا کے اہم اسلامی ممالک کے ساتھ اس کے سفارتی تعلقات بحال ہوجائے مگر عالم اسلام کی غیور عوام فلسطینیوں کی حامی ہیں اور ظالم اسرائیل کے وجود کو کبھی تسلیم نہیں کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وباء کے دوران روایتی انداز سے یوم القدس اگرچہ نہیں منایا جارہا ہے تاہم پھر بھی پاکستان کی عوام کا اسرائیل کے خلاف سوشل میڈیا پر اظہار نفرت کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی قیادت میں مسلم امہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا عالمی پیغام امن دشمن طاقتوں کو دینے میں کامیاب رہے گی ۔

 انہوں نے کہا کہ مقتدر عالمی قوتیں اسرائیل کی حفاظت اور کرونا وائرس کی حالیہ فضاء کے دوران نیو ورلڈ آرڈر دنیا پر مسلط کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کے خون کے باعث عالم اسلام بیدار ہورہا ہے ۔ اب وہ دن دور نہیں جب رہبر معظم جہاں کی پیش گوئی یقینی ہوگی اوراسرائیل نیست و نابود ہوگا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree