جامع مسجد نور ایمان پر ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کا یوم القدس کے موقع پر مرکزی احتجاجی مظاہرہ

22 May 2020

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام کراچی،اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، پشاور، ملتان، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف شہروں میںیوم القدس کے موقع پر ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کیئے گئے۔ جن کا مقصد کشمیر، فلسطین اور یمن سمیت دنیا بھر کے مظلوموں کی حمایت اور طاغوتی طاقتوں سے نفرت و بیزاری کا اظہار کرنا تھا۔ریلیوں کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی و صوبائی قائدین نے کی۔کراچی میں مرکزی احتجاجی مظاہرہ جامع مسجد نورایمان کے باہر بعد نماز جمعہ منعقد کیا گیا ۔ مظاہرے میں ایس او پیز پر پوری طرح عمل کرتے ہوئے شرکاء نے ضروری فاصلہ برقرار رکھا۔

مظاہرےکے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل، امریکہ اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے۔شرکاء نے استکباری قوتوں کے خلاف  فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔اس موقعہ پر امریکی ، اسرائیلی اور بھارتی پرچم بھی نذر آتش کیے گئے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ باقرعباس زیدی، علامہ باقرعباس زیدی ،علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن،میر تقی ظفر، علامہ علی انور جعفری،علامہ غلام عباس کمیلی، علامہ ملک غلام عباس ودیگر رہنماؤں نے کہاکہ القدس مسلمان حکمرانوں کی ہمدردیاں جانچنے کا بہترین پیمانہ ہے۔جن مسلم حکمرانوں کے دل میں اسلام کا درد ہے وہ قدس پر بے چین و بے قرار ہیں اور جو مسلمان قبلہ اول پر طاغوتی قبضے سے لاتعلقی ظاہر کر رہے ہیں انہوں نے محض اسلام کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے۔ان کے دل یہود ونصاریٰ کے لیے دھڑکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین، کشمیر اور یمن سمیت دنیا بھر کے مظلومین کے لیے آواز بلند کرنا ہم سب کی شرعی اوراخلاقی ذمہ داری ہے۔قدس سے ہماری روح ہماری سانس کا رشتہ ہے۔القدس پر مسلمانوں کا حق ایک اٹل حقیقت ہے جسے کوئی بھی باشعور انسان جھٹلا نہیں سکتا۔مسئلہ فلسطین پر خاموشی صیہونیت کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔امسلمانوں کے قبلہ اول پر صیہونیوں کے قبضے کے خلاف آج پوری دنیا میں آواز بکند ہو رہی ہے۔ کشمیر و فلسطین کا تنازع محض کسی زمین کے ٹکڑے کے حصول کے لیے نہیں بلکہ ایک تاریخی حقیقت کو جھٹلانے اور نہتے مسلمانوں پر یہود و ہنود کی ظالمانہ کارروائیوں کی راہ میں رکاوٹ بننےکے لیے ہے۔عالم اسلام کو دنیا بھر کے مظلومین کی حمایت میں دو ٹوک موقف اختیار کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا یہ امر انتہائی افسوس ناک ہے کہ آج کشمیر،فلسطین،یمن اور بحرین سمیت ہر طرف صرف مسلمانوں کا لہو بہہ رہا ہے۔مسلمانوں نے اپنی عملی زندگی میں اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی بجائے دنیاوی خداؤں کی پیروی شروع کر رکھی ہے ۔عالم اسلام کی بربادی کی اصل وجہ یہی ہے۔انہوں نے کہا حق وباطل کے جدا جدا ہونے کا اب وقت آگیا ہے۔عالم اسلام کو اب ایک دوسرے کا بازو بننا ہو گا۔ امت مسلمہ کی مشکلات پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے والے مسلمان حکمرانوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔انہوں نے کہ قبلہ اول پوری مسلمہ امہ کا مشترکہ مسئلہ ہے اس ہر عالم اسلام کو یک زبان ہونا ہو گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree