وحدت نیوز(ہالا)مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے مٹیاری میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے جلوس میں شرکت کے لئے مشی کر کے جانے والے عزاداروں کو پیش آنے والے حادثہ کے نتیجہ میں شہید ہونے والے عزادار ان امام حسین علیہ السلام کے لواحقین سے ملاقات کی اور فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی۔ واضح رہے کہ اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر مٹیاری سے پیدل چل کر مرکزی جلوس میں شرکت کے لئے حیدر آباد جانے والے عاشقان امام حسین علیہ السلام میں اہلسنت عزادار بھی شریک تھے۔ تاہم ٹریفک حادثہ میں شہید ہونے والوں میں اہلسنت عزادار بھی شریک تھے۔ مولانا باقر زیدی نے مٹیاری ضلع کے جنرل سیکرٹری مولانا عباس مطہری اور خالد حسین سمیت ندیم جعفری و دیگر کے ہمراہ تمام شہید عزاداروں کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔