وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل مولانا صادق جعفری کے زیر صدارت گلگت بلتستان کے ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں اور جوانوں کی ایک اہم میٹنگ کراچی میں منعقد ہوئی جس میں گلگت بلتستان الیکشن 2020 کے حوالے سے گفت شنید ہوئی۔
میٹنگ میں طے پایا کہ اسکردو حلقہ ٢ ، حلقہ ۴ اور نگر حلقہ ٢ میں جہاں ایم ڈبلیو ایم کے امیدواران الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ان کے سپورٹ کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گے اور کراچی میں مقیم کلگت بلتستان کے لوگوں کو الیکشن کمپین کے لئے آگاہی مہم کا جلد آغاز کیا جائے گا ۔
جلد کراچی میں جہاں گلگت بلتستان اور بلخصوص ایم ڈبلیو ایم کے امیدواران کے حلقہ کے ووٹرز رہتے ہیں وہاں لوگوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔جس کے لئے ورکنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ایم ڈبلیو ایم پاکستان اور ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن اور کلگت بلتستان کے جوانوں پہ مشتمل ہو گی۔اجلاس میں ایڈوکیٹ عقیل احمد،میر تقی ظفر اور دیگر رہنما شریک تھے۔