ایم ڈبلیوایم کے وفدکی علامہ باقرزیدی کی سربراہی میں وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت، عزاداری کے اجتماعات میں کورونا ویکسی نیشن کیمپس کے قیام اور سوشل میڈیا پوسٹوں پر بےبنیاد مقدمات کی بندش کا مطالبہ

30 July 2021

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی کی سربراہی میں وفد نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت منعقدہ بین المسالک ہم آہنگی کے اجلاس میں شرکت کی ، وفد میں سید علی حسین نقوی اور علامہ مبشر حسن بھی شامل تھے ، ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں نے اس موقع پر ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری سے بھی ملاقات کی اور سکیورٹی ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔

علامہ باقرعباس زیدی نے اجلاس کے دوران کہا کہ عزاداری سید الشہداء ؑ ہماری موت وحیات کا مسئلہ ہے،جس پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جاسکتا۔ کورونا کے خدشات اپنی جگہ لیکن ملت جعفریہ ایک منظم وپر امن قوم ہے ، عزاداری میں ایس او پیز کی مکمل خیال رکھا جائے گا۔ سندھ حکومت عزاداری کے بڑے اجتماعات میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز کا قیام عمل میں لائے اور زیادہ سے عزاداروں کو ویکسین لگائےہم مکمل تعاون کریں گے۔

علی حسین نقوی نے کہا کہ سوشل میڈیا اسٹیٹس اور پوسٹوں پر اپنی مرضی سے تشبیہ دینا اور تعبیر دے کر ایف آئی آر درج کرلینا انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے ۔ اس طرح کے معاملات میں ایف آئی آر کے اندراج کا اختیار ایس ایچ او سے لیکر براہ راست ڈی آئی جیز کو منتقل کیا جائے اور وہ بھی تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کی مشاورت اور تحقیقات کے بعد آیف آئی آر کے احکامات جاری کریں۔

رہنماؤں نے کہا کہ پیغام پاکستان ایک جامع دستاویز ہے جس پر اس کی اصل روح کے مطابق عمل کیا جائے، خطے میں بدلتےحالات اوردرپیش خطرات کے سبب علمائے کرام، مذہبی مقامات اور اجتماعات کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے، اس سال 14 اگست یوم آزادی 5 محرم الحرام کو آرہا ہے لہذٰا احترام محرم میں اس دن کو سادگی سے منایا جائے۔

نچلی سطح پر تمام سکیورٹی، بلدیاتی اور انتظامی اداروں کے افسران کو عزاداری کے اجتماعات کے بہترین انتظامات کا پابند بنایا جائے تاکہ عزاداران امام حسین ؑ کو پریشانی درپیش نہ ہو۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree