جماعت اسلامی کے وفد کی حافظ نعیم الرحمٰن کی زیر قیادت مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں سے ملاقات، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کےقیام اور بلدیاتی انتخابات کےحوالے سے بات چیت

06 September 2021

وحدت نیوز(کراچی) جماعت اسلامی کراچی کے امیرحافظ نعیم الرحمن کی سربراہی میں ایک اعلی سطح وفد نے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماؤں سے ایم ڈبلیو ایم سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی طرف سے بین المسالک ہم آہنگی بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ملاقات میں کہا گیا کہ جو عناصر مذہب کے نام پر اشتعال پھیلانا چاہتے ہیں ان کا دین سے کوئی تعلق نہیں۔ وہ ملک دشمنوں کے مخصوص ایجنڈے کی تقویت چاہتے ہیں۔ ملت تشیع کے بنیادی عقائد کے خلاف زبان درازی کرنے والوں کی شدید مذمت بھی کی گئی۔کنٹونمٹ اور بلدیاتی انتخابات میں اشتراک عمل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اختتام اجلاس پر حریت کانفرنس کے رہنما سید علی گیلانی کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی ہوئی۔اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی،ترجمان علامہ مبشر حسن،کراچی ڈویژن کے صدر مولانا صادق جعفری،میر تقی ظفر،عسکری رضا، سبط اصغرجبکہ رہنما جماعت اسلامی برجیس احمد، ڈاکٹر اسامہ رضی،مسلم پرویز اور منعم ظفر خان،زاہد عسکری بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree