وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ شر پسند عناصر ملک کومذہبی منافرت کے جہنم میں دھکیلنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔جو لوگ شدت پسندی کی ترویج چاہتے ہیں وہ چاہے کسی بھی لبادے میں ہوں ان کا ایجنڈا یہود و نصاری کے مفادات کا تحفظ ہے۔مذہب کی آڑ میں ملک میں فتنہ پھیلانے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔قومی سلامتی کے ذمہ دار اداروں کو ایسے عناصر کے خلاف فوری کارروائی کرنی چاہئے جوامن و امان کو تباہ کرکے ملکی سا لمیت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان سے قیام پاکستان تک شیعہ سنی مسلمانوں نے مل کر جدوجہد کی ہے۔جن کے اجداد قیام پاکستان کی مخالفت کرتے رہے آج ان کی اولادیں پاکستان میں اپنے نظریات دوسروں پر مسلط کرنے کے لیے بے تاب دکھائی دیتی ہیں۔تکفیری عناصر کو یہ واضح پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ملت تشیع کے بنیادی عقائد پر حملے یا ہمارے علما کی کردار کشی کے شیطانی عزائم باز رہیں۔ہم نے حق و صداقت کا درس کربلا سے سیکھا ہے۔ ہم حسینی ہیں جو حق کے لیے کٹ تو سکتے ہیں مگر باطل کے سامنے جھک نہیں سکتے۔
انہوں نے کہ مذہبی منافرت اور انتشار پھیلانے والوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی انتہائی ضروری ہے۔ ریاستی اداروں کو کسی مصلحت یاجانبداری کا مظاہرہ کرنے کی بجائے آئین و قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ6ستمبر مادر وطن کے عظیم بیٹوں نے ملک کے دفاع کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔بانیان پاکستان کی اولادیں بیرونی و اندونی دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔