وحدت نیوز(کراچی)پیٹرولیم مصنوعات کی آسمان چھوتی ہوئی قیمتیں، سیمنٹ کی قیمت میں 30 روپے فی بیگ اضافہ، اسٹیل کی قیمت میں ہوشربا اضافہ اور ڈالر کی روپے کے مقابل بے تحاشا اضافہ ملکی معیشت کے لئے زہر ہلاہل ہے۔ حکومت کو اس جانب فوری سنجیدہ توجہ کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری علی حسین نقوی نے میڈیا کو جاری بیان میں کیا۔
ان کاکہنا تھا کہ اب تک تعمیراتی صنعت اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے زرمبادلہ نے ملکی معیشت کو سہارا دیا ہوا تھا لیکن قیمتوں میں حالیہ اضافہ تعمیراتی صنعت کی کمر توڑ دے گا جسکا براہ راست نقصان ملکی معیشت کو ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر بروقت سنجیدہ اقدامات نہ لیئے گئے تو پھر بیرونی قرض کے بوجھ میں بھی اضافہ ہوگا۔فوری طور پر امپورٹڈ Luxury آئٹم جیسے Cosmetics، گاڑیاں، بیوریجز آئٹمز کی امپورٹ پر پابندی عائد کی جائے اور دوسری سمت پاکستانی مصنوعات بالخصوص کاٹن، Sea food ,Live stock, آئی ٹی انڈسٹری اور main Power ایکسپورٹ کی طرف توجہ بڑھائی جائے۔