ولایت امیر المومنینؑ اور عزائے حسین ؑ کے تحفظ اور دفاع کیلئے قائدین ملت کا اتحاد ملت جعفریہ کی دیرینہ آرزؤں کی تکمیل ہے،سید احسن عباس

24 September 2021

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کراچی کے سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی نے وحدت ہاؤس جعفرطیارسوسائٹی میں کارکنان اور عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ولاء وعزا متحد ہوکر سامنے آگئے ہیں ایسی صورت میں ولایت امیر المومنینؑ اور عزائے حسین ؑ کے تحفظ اور دفاع کیلئے قائدین ملت کا اتحاد نیک شگون ہے، اسلام آباد میں منعقد ہونے والی علما و ذاکرین کانفرنس برائے تحفظ حقوقِ ملت تشیع و تحفظ عزاداری ملت جعفریہ کی دیرینہ آرزؤں کی تکمیل ثابت ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ازان میںولایت امیرالمومنینؑ کی گواہی اور آزادانہ عزاداری کا انعقاد مکتب تشیع کا بنیادی شہری، آئینی وقانونی حق ہے جس کی اجازت بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور آئین پاکستان نے ہمیں دیا ہے ، مٹھی بھر تکفیری وناصبی شرپسند عناصراپنے غیر ملکی آقاؤں کی خوشنودی کی خاطر وطن عزیز میں فرقہ واریت کو ہوا دینے اور ملکی سلامتی واستحکام کو داؤ پرلگانے میں مصروف ہیں۔

رہنما ایم ڈبلیوایم سید احسن عباس کا مزید کہنا تھا کہ شیعہ قائدین، علماء وذاکرین مکتب تشیع کے حقوق کے تحفظ کیلئے میدان میں موجود ہیں، پوری قوم بلاتفریق ان کے ہاتھوں کو مضبوط کرے یہ حالات ووقت کا تقاضہ بھی ہے اور بحیثیت قوم ہماری شرعی ذمہ داری بھی ۔ مجلس وحدت مسلمین کی قیادت نے ایک بار پھر مکتب تشیع کی وحدت ، سربلندی اور وقار کی خاطر آگے بڑھ کرہر قسم کی قربانی دینے کےعزم کا جو اعلان کیا ہے وہ قابل تحسین ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree