بےقابو مہنگائی اور غربت نے اسٹریٹ کرائم اور دہشتگردی میں ایک بارپھراضافہ کردیا،سیداحسن عباس

13 November 2021

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کراچی کے سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بےقابو مہنگائی اور غربت نے اسٹریٹ کرائم اور دہشتگردی میں ایک بارپھراضافہ کردیا،ناقص حکومتی پالیسیوں کے سبب شہری بدترین معاشی بحران کا سامنے کرررہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات اوراشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کی قوت خرید کو بری طرح متاثر کیا ہے ، مہنگائی میں اضافے کے بعد سے ملیر ، جعفرطیار ، سعود آباد ،ماڈل کالونی اور دیگر علاقوں میں لوٹ مار کی وارداتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی اسٹریٹ کرمنلز کے آگے بے بس دکھائی دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو روز میں جعفرطیار سوسائٹی اور گردونواح کے علاقے سے شہری 50 موبائل فونز اور 3 موٹر سائیکلوں سے محروم ہوگئے ہیں۔ مہنگائی اور بے روزگاری پر قابو نہ پایا گیا تو یہ اسٹریٹ کرائم قتل وغارت گری میں تبدیل ہوجائیں گے ، بڑھتی مہنگائی کے سبب ملک میں خانہ جنگی اور سول وار کے آثار نمودار ہونا شروع ہوچکے ہیں، مقتدر قوتوں کو ہوش کے ناخن لینا ہوں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے ، ریلیف پیکجز مصنوعی اقدامات کے سوا کچھ نہیں ٹھوس اور جامع حکمت عملی مرتب کی جائے ۔ سندھ حکومت ، پولیس اور رینجرز حکام سے مطالبہ کرتے ہیں شہریوں کی جان ومال کےتحفظ کو یقینی بنایا جائے، اسٹریٹ کرامنلز سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ، بصورت دیگر ایم ڈبلیوایم عوام کے شا نہ بشانہ اس ظلم کے خلاف سراپا احتجاج ہوگی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree