وحدت نیوز(کندھ کوٹ) قائد وحدت ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کی اپیل پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ، شیعہ علماء کونسل پاکستان تحصیل کندھ کوٹ، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سٹی کندھ کوٹ کی جانب سے مشترکہ " یوم یکجہتی کشمیر و یمن" کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مدرسہ ارشاد الثقلین سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔
مظاہرین کی جانب سے مردہ باد امریکہ، مردہ باد اسرائیل، مردہ باد ہندوستان، مردہ باد آل سعود کی فلک شگاف نعرے بازی کی گئی۔ریلی کی قیادت ایم ڈبلیوایم ضلع کندھ کوٹ کے سیکریٹری جنرل میر فائق علی جکھرانی، جمیل حیدر ساجدی، ڈاکٹر احسان علی شیخ، سید رحم علی شمسی، راجہ پرویز کربلائی، بابر علی ملک و دیگر نے کی۔