وحدت نیوز(گڑھی یاسین)مجلس وحدت مسلمين تحصیل گڑھی یاسین کے سیکرٹری جنرل مستنصر مہدی ابڑو کے زیر صدارت تین یوسیز کا اجلاس ہوا جس میں کثیر تعداد تعداد میں مومنین نے شرکت کرکے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا عزم کیا۔
اس موقع پر سیکرٹری جنرل مستنصر مہدی ابڑو نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 2018 سے ملت کی خاطر تحصیل گڑھی یاسین میں سیاسی جدوجہد کا آغاز، اور گزشتہ الیکشن میں بھی ہم نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور آنے والے بلدیاتی الیکشن میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پرچم تلے الیکشن لڑیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو طے کرنا ہے کہ ووٹ مجلس وحدت مسلمین کے کینیڈیٹ کو دینا ہے اگر کہیں مجلس وحدت مسلمین کا امیدوار نہیں ہو تو وہاں ووٹ شیعہ کے حیثیت سے کاسٹ کرنا ہے جس پر مومنین نے کہا کہ اس پر بھرپور رابطہ مہم کا آغاز کیا جائے گا۔