وحدت نیوز(گڑھی یاسین) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ نے آمدہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہونے والے انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پرچم تلےخیمے کے نشان پر حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ۔
صوبائی قیادت کے فیصلے پرمجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین کے کارکنان اور ذمہ داران نے یہ طے کیا کہ ہم بھرپور انداز میں حصہ لیں گے، اور مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدواروں نے ٹاؤن اور یوسیز پر حصہ لینے کے لیئے سیاسی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین کے سیکرٹری جنرل مستنصر مہدی ابڑو نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پارٹی کے کینیڈیٹ مختلف یوسیز پر، ٹاؤن مدیجی اور ٹاؤن گڑھی یاسین پر بھی حصہ لے رہے ہیں، مجلس وحدت مسلمین ایک عوامی جماعت جنہوں نے ہمیشہ مظلومین کے حقوقِ کے لیے آواز بلند کی ہے، ہمارے مجلس وحدت مسلمین کے کینیڈیٹ باصلاحيت باکردار اور مظبوط ہونگے۔