بی جے پی رہنما نوپور شرما کی جانب سے رسول خداؐ کی ذات اقدس کو نشانہ بنانا سوچی سمجھی سازش ہے، ناصرحسینی

08 June 2022

وحدت نیوز(کراچی)دعا کمیٹی و صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے زیر اہتمام محفل شاہ خراسان روڈ پر ھفتہ وار اجتماعی دعائے توسل کا انعقاد، دعا کی تلاوت کا شرف مولانا غلام مرتضیٰ مطہری نے حاصل کیا ۔دعائیہ پروگرام میں مومنین و مومنات نے شرکت کی.اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما برادر ناصر حسینی نے بی جے پی رہنما نوپور شرما کی جانب سے رسول خداؐ کی ذات اقدس کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے خلاف سوچی سمجھی سازش قرار دیا ۔ انہوں نے امام خمینی  کی 33 ویں برسی کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی کی رحلت مسلمانوں کے لئے گزشتہ صدی کا سب سے بڑا نقصان تھا۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینی نے حریت پسندی،بیداری،شعور ،تحرک ،خوداعتمادی،خدا پرستی اور آخرت پر ایمان اور دیگر جذبات کو  مسلمانوں کے درمیان اجاگر کیا ،جسے دنیا بھول چکی تھی ۔ امام خمینی کی کوششوں کے باعث آج شرق و غرب میں استعمار مخالف بیداری پھیل چکی ہے ۔ امام کا پیغام مظلوموں کے لئے مشعل راہ ثابت ہوا ۔آج افریقہ کی فضائیں امام کے پیغام سے گونج اٹھی ہے ۔ اس موقع پر آئندہ منگل 14 جون دعائے توسل کے پروگرام میں دسترخوان امام علی رضاؑ کا اعلان کیا گیا۔پروگرام میں مشہور منقبت خواں حضرات منظوم نذرانہ عقیدت پیش کریں گے ۔ دعا کے اختتام پر امام خمینی ،مرحوم مولانا آغا جعفر نقوی اور شہدائے ملت جعفریہ کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree