وحدت نیوز(سکرنڈ) اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے 7ویں سالانہ مرکزی مجلس عمومی اجلاس کے دوران جلسہ عام بعنوان یوم امام حسینؑ سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقرعباس زیدی نے کہا کہ اپنے اہداف کو آگے پہنچانے کیلئے جیسا ماحول ہو، ویسے انتظامات کئے جاتے ہیں، یہی پہلو ہمیں امام حسنؑ اور امام حسینؑ کی زندگی میں ملتے ہیں، امام حسینؑ نے کربلا کا راستہ حالات کے مطابق اپنایا، کیونکہ وہ دیکھ رہے تھے کہ اگر اس ظالم نظام کے خلاف قیام نہیں کیا گیا، تو دین ختم ہو جائے گا، امام حسینؑ نے حق و باطل کے درمیان قیامت تک کیلئے ایک لائن کھینچ دی، امام حسینؑ کا راستہ حق کا راستہ ہے۔ اس موقع پر ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے نائب صدرف علامہ مختارامامی بھی ان کے ہمراہ تھے۔