وحدت نیوز(گڑھی یاسین) ڈکھن کے مرکزی مسجد میں مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین کے شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں تحصیل گڑھی یاسین کے تمام یونٹس نے بھرپور انداز میں شرکت کی، جبکہ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم تحصیل گڑھی یاسین کے سابقہ صدر مستنصر مہدی ابڑو نے تین سال کا عرصہ مکمل ہونے کے بعد استعفیٰ پیش کیا اور نئے میر کارواں کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع کیا گیا جس میں تین نام تحصیل صدر کے لیے آئے جس میں سے اکثریت سے سید نوید علی شاہ نقوی ووٹ حاصل کرکے نئے میر کارواں منتخب ہوئے۔
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع شکارپور کے صدر اصغر علی سیٹھار نے حلف لیا، اور سید نوید علی شاہ نقوی نے پہلے مرحلے میں 8 عہدیداروں کا اعلان کردیا، نائب صدر، سید وسیم عباس کاظمی، نائب صدر، معشوق علی جلبانی، سینئر نائب صدر ڈاکٹر نظیر حسین جکھرو، سیکرٹری جنرل حسنین عباس جوادی، میڈیا سیکرٹری یاسر عباس ابڑو، میڈیا کواڈینیٹر ذیشان حیدر مٹھیانی، طارق حسين کنبھر، ناصر عباس بیہن بھی شامل ہیں۔