وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی جانب سے پاکستان میں منظم شیعہ نسل کشی،اہل تشیع کو نامنظور یکساں قومی نصاب تعلیم، شیعہ عقائد کے تحفظ اور عزاداری سید الشہداء پر سرکاری پابندیوں اورسرکاری سطح پر شیعہ دشمن پالیسیوں کے خلاف 27 مارچ 2022کو نشتر پارک میں ہونے والی عظمت قرآن و اہل بیتؑ کانفرنس کی تشہیری مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔
شہر قائد سمیت سندھ بھرمیں پوسٹرز اور بینرزآویزاں کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ مختلف علاقوں میں وال چاکنگ بھی کی جارہی ہے۔
ملی تنظیموں ، اداروں اور قومی شخصیات کو دعوت نامے دینے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔
ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ یہ کانفرنس ملت جعفریہ کی طاقت کے اظہار کا دن ہوگا اور لاکھوں شیعیان حیدر کرار نشتر پارک کا رخ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس ملک میں تشیع کے خلاف ہونے والی سرکاری و بیرونی سازشوں کے مقابلے میں ایک نئی جدوجہد کا آغاز ثابت ہوگی۔