27مارچ کو شیعیان حیدرکرارؑ ملت جعفریہ کے خلاف ہونے والی سازشوں کےمقابل اپنی بھرپور قوت کا مظاہرہ کریں گے، ایم ڈبلیوایم سندھ

10 March 2022

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ و دعا کمیٹی کے تحت ہفتہ وار اجتماعی دعائے توسل اور محفل میلاد بسلسلہ ولادت باسعادت حضرت امام حسین، حضرت عباس  علمدار علیہ السلام محفل شاہ خراسان روڈ پر منعقد ہوئی تلاوت دعا کی سعادت مولانا نعیم الحسن نے حاصل کی جس میں ماتمی انجمنوں، سماجی، سیاسی، اسکاؤٹس کے نمائندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی محفل میں معروف شعرائے کرام، منقبت خواں حضرات نے نذرانہ عقیدت پیش کیا، جن میں ناصر آغا، قیصر جعفری، ماسٹر غلام عباس، مرتضی برسٹر، رضا حیدر زیدی، ظہیر جارچوی، ریاست میر، وسیم عباس، رضی زیدی، عدنان سیفی، نایاب زیدی، ارشد جلالوی، محمد رضا، کوثر علی، اکبر، عمران جعفری، شہریار مہدی، عبداللہ شریفی، شاد حسین مولائی محمد علی جلالوی، اورانتساب ضیاء نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

 جبکہ ناصر حسینی، مولانا نعیم الحسن نے محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے سانحہ پشاور کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ پشاور مسجد میں 100 کے قریب نمازیوں کی شہادت ریاستی اداروں کی ناکامی اور وقت کے حکمرانوں کی نااہلی کا ثبوت ہے ہمارے صبر و امن پسند ی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ریاستی ادارے اور حکومت ملک دشمن عناصر و دہشتگرد عناصر کے خلاف فوری ٹارگٹ آپریشن کرکے سخت کاروائی کرے ۔

رہنماوں کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ کا  قتل عام کر کے دیوار سے لگانے کی سازش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ نصاب تعلیم کو شیعیان حیدر کرارؑ پاکستان ہرگز تسلیم نہیں کریں گے یکساں نظام تعلیم کے نام پر مسلمانوں خصوصاً ملت جعفریہ کے بنیادی عقائد پر حملہ، اہل تشیع کے اکابرین توہین صحابہ کے نام پر بلاجواز ایف آئی آر اندراج اور اوچھے ہتھکنڈوں کے خلاف  27 مارچ کو نشتر پارک کراچی میں شیعیان حیدر کرارؑ اپنی بھرپور طاقت کا مظاہرہ کر کے ملت جعفریہ کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree