ضمنی الیکشن PS-127عوام 8ستمبر کو بلاخوف وخطرخیمے کے نشان پر مہر لگاکر ایم ڈبلیوایم امیدوار علی عباس کو میاب بنائیں،علی حسین نقوی

07 September 2016


وحدت نیوز(کراچی ) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سکرٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم نے پی ایس 127 ملیر کے ضمنی انتخابات میں کسی بھی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کی ہے بلکہ ملیر کے عوام کو انکے حقوق دلانے کیلئے اپنی شناخت کے ساتھ الیکشن میں بھرپور حصہ لے کر جمہوری عمل کو تقویت بخشنے میں اپنا کردار ادا کریں گے،عوام 8ستمبر کو بلاخوف وخطرخیمے کے نشان پر مہر لگاکر ایم ڈبلیوایم امیدوار علی عباس کو میاب بنائیں،اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سکرٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کی حمایت حاصل کرنے کے دعوے بے بنیاد، غلط بیانی، پروپیگنڈہ اور دروغ پر مبنی ہیں، جو عوام کو گمراہ کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے واضح کیا جاتا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں مجلس وحدت مسلمین سے حمایت کی طلبگار رہیں، لیکن حلقہ پی ایس 127 ملیر کے عوام کے حقوق کی خاطر ہم نے کسی کی حمایت کرنے کے بجائے خود انتخابات میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب انہوں نے ملیر جعفر طیار و دیگر علاقوں میں مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب اور عمائدین و معززین کے وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے قدم بڑھایا ہے، اگر عوام نے اعتماد کیا تو ہم ان کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے، عوام کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے میں ہر گھڑی مجلس وحدت مسلمین موجود ہے، تعلیم، صحت اور صفائی جیسے بنیادی حق عوام سے چھین لیا گیا ہے ہم اسے واپس دلائیں گے اور حلقہ کی خوشحالی کو بحال کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree