وحدت نیوز (بھٹ شاہ) اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام تعمیر کردار کنونشن کے آخری روز یوم علی ؑ کی پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اصغریہ جوانوں نے وادی مہران میں تعمیر کردار اور نظام ولایت و امامت کی شناسائی کے لئے قابل قدر جدوجہد کی ہے، قوم کو ماضی میں گم ہونے کی بجائے عصر حاضر کے تقاضوں کو سمجھنا ہوگا۔ جس قوم کے قتل عام کے لئے مشرق سے مغرب تک تمام شیاطین اکھٹے ہوچکے ہوں اسے غفلت کی نیند سونے کا کوئی حق نہیں۔ اسی ملکوں کے دھشت گردوں پر مشتمل داعشی لشکر کا پہلا ھدف شیعہ ہیں۔ کربلا جیسی عظیم درسگاہ کی حامل قوم کو عصر حاضر کی یزیدیت کو پہچاننے اور اس کا مقابلہ کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہونی چاہئیے۔
انہوں نے کہا جن کا ماضی کربلا ہو اور مستقبل مہدی ؑ برحق کا عالمی انقلاب ہو ، وہ زرداری یا نواز شریف کے طاغوتی نظام پر راضی نہیں رہ سکتے۔ ملت کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ھمآھنگ حکمت عملی بنانی پڑے گی۔ آج ایسے باکردار انسانوں کی ضرورت ہے جو باطل کے لئے خوف کی علامت اور دشمن خدا کی آنکھ کا کانٹا بن جائیں۔
اسی ممالک کے دہشت گردوں پر مشتمل داعشی لشکر کا پہلا ہدف شیعہ ہیں،علامہ مقصودڈومکی