انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی مظلوم فلسطینیوں اور عراقیوں کے قتل عام کا سبب بن رہی ہے،ایم ڈبلیوایم ملیر

11 July 2014

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع ملیر کے زیر اہتمام قائد وحدت علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر یوم حمایت مظلومین فلسطین وعراق منایا گیا، اس حوالے سے حسینی جامع مسجد برف خانہ ملیر کے باہر بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرہ کیاگیا  جس میں بڑی تعداد میں مظاہرین نے شرکت کی  مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر امریکہ ، اسرائیل ، سعودیہ، داعش، کے خلاف نعرے درج تھے، احتجاجی مظاہرے سے علامہ ذوالفقار جعفری ، ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ثمر زیدی اور مولانا ع غ کراروی نے خطاب کیا۔بعد ازاں امریکہ اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش کیئے گئے۔

 

علامہ ذوالفقارجعفری کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے مظلوم فلسطینی بچوں اور خواتین کے بہیمانہ قتل عام کی مذمت کرتے ہیں ، ماہ رمضام المبارک میں انسانیت سوز جرائم نے معاشرتی طبقات کو دھلا کر رکھ دیا ہے، عالمی انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی مظلوم فلسطینیوں اور عراقیوں کے قتل عام کا سبب  بن رہی ہے، ثمر زیدی کا کہنا تھا کہ عراق میں داعش اور غزہ میں اسرائیل انسانی جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں ، جنہیں ، امریکی ، برطانوی،سعودی پشت پناہی حاصل ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree