ایم ڈبلیوایم اپنے قائدین کی اتباءمیں انسانیت کی خدمت میں کوشاں ہے،احسن عباس رضوی

14 July 2014

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے شعبہ ویلفیئرخیرالعمل فاونڈیشن کی جانب سے سالہائے گذشتہ کی طرح امسال بھی مستحقین و محرومین کی امداد کے لئے راشن پیک کی تقسیم کا عمل الحمد اللہ وحدت ہاوس ملیر میں مکمل کر لیا گیا ، اس سلسلے میں کل 106ضرورت مند خاندانوں کو راشن بیگ تقسیم کیئےگے،ان راشن بیگ کا کل تخمینہ تقریباً  2,00,000دو لاکھ روپئےہے،اس موقع پرپیش امام مرکزی مسجد مولانا ذوالفقار جعفری نے خصوصی دعوت پر وحدت ہاوس آکر مستحقین میں راشن تقسیم کیا ، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل ثمر عباس ، سیکریٹری فلاح و بہبود اسد علی زیدی، سیکریٹری اطلاعات سید محمد جعفر ، سیکریٹری روابط سعید رضا ، سیکریٹری مالیات شیراز زیدی، سیکریٹری نشرواشاعت مختار منگی و دیگر بھی موجود تھے،یہ راشن بیگ ضلع ملیر کے مختلف علاقوں کے مستحق افراد میں بلاتفریق تقسیم کئے گئے ہیں جن میں اہل سنت برادران بھی شامل ہیں ۔

 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا ذوالفقار جعفری کا کہنا تھا کہ مستضعف و محروم طبقے کی مدد کرناکار انبیاءو آئمہ ہے، مجلس وحدت کی عوامی خدمت ہی اس کا طرہ امتیاز ہے،انسانیت کی خدمت اور مسلسل میدان میں حاضری ہی کسی جماعت کی کامیابی اور مقبولیت کی ضمانت ہوتی ہے، البتہ تنظیمی اور سیاسی امور میں قرب خدا کوملحوض خاطر رکھنا واجب ہے، علامہ ذوالفقار جعفری نےایم ڈبلیوایم کی اس کاوش کو خوب سراہا اور اپنے تعاون کا بھی یقین دلایا۔

 

ضلعی سیکریٹری جنرل احسن رضوی نے علامہ ذوالفقار جعفری کوخیر العمل فاونڈیشن ضلع ملیرکی فلاحی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ خدا وند متعال کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت کی توفیق دی،ورنہ ہم اس عظیم فریضے کی انجام دہی کی استطاعت ہی نہیں رکھتے، خدا کا لطف جاری رہا تو  انسانی خدمت کا سفر جاری رہے گا ،ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے مجاہد و مخلص قائدین کی اتباء کر تے ہوئے معاشرے کے ہر میدان میں بر وقت موجود رہنے کو نعمت خدا وندی قرار دیتے ہیں ، انہوں نے مذید کہا کہ خیر العمل فاونڈیشن(ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر ) مستحق افراد میں راشن کی تقسیم اور  مختلف عناوین یعنی اسکول فیس، کالج فیس، ایڈمیشن فیس، کرایہ، شادی اور نقد امداد کا سلسلہ سارا سال جاری رکھتا ہے، گذشتہ سال کیئے جانے والے فلاحی کاموں کا کل تخمینہ 3.25لاکھ روپے ہے، یہ تمام امور خیریہ آپ مومنین اور مسلمین کے تعاون سے ہی ممکن ہیں ، خیر العمل فاونڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کے اس سفر میں آپ صاحبان استطاعت کے تعاون کی طلبگار ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree