ایم ڈبلیوایم بلدیاتی الیکشن کے تینوں مراحل میں سیاسی میدان خالی نہیں چھوڑے گی،علامہ مقصودڈومکی

29 October 2015

وحدت نیوز (شکارپور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی معاون سیکریٹری سیاسیات علامہ مقصود علی ڈومکی نے آج شکارپور میں ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار برائے یوسی کونسلر مولانا احسن عباس جعفری اور وارڈ 17شکارپور کے نامزد امید وار الطاف حسین جعفری کی الیکشن مہم کے سلسلے میں مختلف قصبوں کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ضلعی سیکریٹری سیاسیات سید ہزار شاہ اور کار کنوں کی بڑی تعداد ان کے ساتھ تھی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ملت جعفریہ کو سیاسی طور پر طاقتور بننا ہوگا۔مجلس وحدت مسلمین نے ہر فورم پر ملت کی ترجمانی کی ہے ہمیں اپنے حقوق کی بھیک مانگنے کے بجائے خود طاقتور بننا ہوگا،ایم ڈبلیو ایم کے کارکن اور منتخب نمائندے بلا تفریق رنگ ، نسل و مذہب عوام کی خدمت کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے تینوں مراحل میں ایم ڈبلیو ایم حصہ لے گی۔ سیاسی طور پر کمزور ملت اپنے آئینی حقوق کا دفاع نہیں کر سکتی۔ ایام عزا میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کا ناقص فیصلہ ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree