بلدیاتی انتخابی مہم، ایم ڈبلیوایم ضلع جنوبی ،ضلع ملیرکی جانب سے ریلیاں کارنرمیٹنگ جاری

02 December 2015

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویڑن ضلع جنوبی،ضلع ملیر کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کی انتخابی مہم کے حوالے سے مختلف شاہراؤں ریلیاں نکالی گئیں۔ ریلیوں میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی اور ایم ڈبلیو ایم کے امیدواروں پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔ ملیر ریلی کی قیادت سیکرٹری جنرل ضلع ملیر احسن عباس ،جبکہ ان ہمراہ ایم ڈبلیو ایم کے بلدیاتی پینل کے امیدواربھی شامل ہوئے ضلع جنوبی کی جانب سے ریلی کی قیادت ضلع جنوبی کے سیکریٹری جنرل رضوا ن پنجوانی، انتخابی امیدوار محسن مقادم اور حسنین حیدری نے کی۔ اس موقع پر کونسلرز کے امیدوار رضا شعبان، عون محمد اور رضوان میمن سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔ انتخابی ریلی سے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ ۵ دسمبر کا دن ظلم کی تاریکی میں روشنی کی نئی نوید لیکر طلوع ہوگا اور عوام خیمہ کے نشان پر مہر لگا کر یہ پیغام دیں گے کہ کراچی کی باغیرت عوام نے روایتی سیاست کو خیرباد کہہ دیا ہے ، ہماری جدوجہد کا مقصد اقتدار کا حصول نہیں بلکہ ہم مظلوموں کی دبنے والی آواز کو ملک ک گوش و کنار میں پہنچانا چاہتے ہیں۔ شہر قائد کی عوام نے بڑی قربانیاں دیں گزشتہ دور حکومت میں سیاست دانوں نے شہر کی عوام کو سوائے محرمیوں کے کچھ نہیں دیا بلدیاتی انتخابات میں عوامی خدمت ہمارا اولین فریضہ ہے ایم ڈبلیو ایم کے پلیٹ فارم پربلدیاتی انتخابات میں شیعہ و سنی مل کر حصہ لے رہے ہیں شہر قائد کی عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ ملک و کراچی دشمن عناصر نے اس شہر میں ہمیشہ فرقہ وارانہ فسادات بھیلانے کی کوشش جنہیں اس شہر کی با شعور عوام نہیں ہمیشہ مستردکیا اور آئندہ بھی ایسی کسی تکفیری سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آج ملک میں تکفیریت کی حامی قوتیں شیعہ و سنی عوام کے اتحاد سے خوفزدہ ہیں اور اس اتحاد کو سبوتاڑ کرنے کیلئے اپنے تمام ہتھکنڈے استعمال کررہی ہیں، لیکن کراچی کی عوام ان سازشوں سے بخوبی آگاہ ہے اور سیاسی و مذہبی طالبان کو اپنا ووٹ نہ دیکر ان سے نفرت کا اعلان کریں گے۔دریں اثنا ء ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے شہر قائد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے شہر کی مختلف یو سیز میں کارنر میٹنگ اور ہم خیال با اثر افراد اورملی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقوں کا سلسلہ نا حال جاری ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree