وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکر ٹری سیاسیات علی حسین نقوی نے ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے چلائی جانے والی بلدیاتی انتخابات کی مہم ختم کرنے کا اعلان کر دیا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے و حدت ہاؤس کراچی میں جاری بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کیا اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکرٹری جنرل حسن ہاشمی ،مولانا صادق جعفری،علامہ علی انور ،علامہ مبشر حسن ،علامہ احسان دانش ، رضا امام نقوی ،ڈاکٹر مدثر حسین،اصغر عباس زیدی،سمیت ضلعی عہدیدار موجود تھے علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی قربانی عظیم و لا زوال ہے دنیا بھر میں کڑوروں عزادارن نواسہ وسول کی عظیم قربانی کی یاد بلا رنگ و نسل عقیدت و احترام سے مناتے ہیں استعماری قوتوں کی تمام سازشوں کے باوجود پوری دنیا میں عزاداری سید الشہداء علیہ السلام میں اضافہ ہوا ہے اسلام دشمن دہشتگرد داعش ،القائدہ،طالبان سمیت کالعدم مذہبی انتہا پسند گرہوں کی آج بھی امت مسلمہ کو تقسیم کرنے فرقہ واریت پھیلانے کی کو ششیں جاری ہیں جس میں انشا اللہ انہیں ناکامی ہو گی انہوں نے شہر قائد میں ملٹری پولیس کے جوانوں پر دہشتگردی کی پر زور مذمت کی اور کہا کہ شہر میں جاری دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے باوجود آرمی جوانوں کی شہادت ریاستی ا داروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے اور مطالبہ کیا کہ اس وقت شہر قائد سمیت سندھ بھر میں کالعدم جماعتوں کے فعال نیٹ ورک کو توڑنے کی ضرورت ہے اوراس حوالے سے سندھ حکومت کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے جارہے لہذادہشتگردی کے خلاف جاری آپریشن کا دائرہ وسیع کیا جائے ۔اجلاس میں علی حسین نقوی نے احترام چہلم امام حسین علیہ السلام میں وحدت مسلمین کی جانب سے بلدیاتی انتخابی مہم کے حوالے سے تمام سر گر میاں معطل اور انتخابی مہم ختم کرنے کا اعلان کیا ۔ اجلاس میں گزشتہ روز ملٹری پولیس کی گاڑی پر دہشتگردوں کی جانب سے حملے کے نتیجہ میں آرمی کے شہید جوانوں اورشہدائے پاکستان کے بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی ۔