رینجرز آپریشن کے ہو تے ہو ئے بیگناہ جوانوں کا قتل باعث تشویش ہے، علامہ مختار امامی

05 October 2013

وحدت نیوز  (کراچی) شہر قائد کی زمین محب وطن شہریوں پر تنگ کی جارہی ہے ، صوبائی حکومت گرفتار ٹارگٹ کلرز کو سزا نہیں دے سکتی تو عوام کے حوالے کر دے ، بار باردہشت گردوں کی کمیں گاہوں کی نشاندہی کے باوجود سیکورٹی ادارے غفلت برت رہے ہیں ، چوبیس گھنٹوں میں تین اہل تشیع شہریو ں کی ٹارگٹ کلنگ کی بھر پو ر مذمت کرتے ہیں ،محرم الحرام کی آمد سے قبل اس طرح کے واقعات ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے ۔

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی نے وحدت ہاؤس کراچی میں ڈویژنل کونسل کے ارکان سے اجلاس میں خطاب کر تے ہو ئے کیا ان کا کہنا تھا کہ عوام حکمرانوں کے ہاتھوں پہلے کم اذیتوں اور مشکلات کا شکار ہیں ، اوپر سے روزانہ کی ٹارگٹ کلنگ شہریو ں کے لئے درد سر بن چکی ہے ، صوبائی حکومت ہو یا وفاقی حکومت فقط نمائشی اقدامات پر اکتفا کر رہے ہیں ،عوام کی مشکلات اور پریشانیوں سے کسی کو غرض نہیں ،روزانہ کتنے گھروں میں صف ماتم بچھتی ہے ، کتنی ماؤں کی گودیاں اجڑتی ہیں ، کتنی خواتین کے سہاگ اجڑتے ہیں ، کتنے بچے باپ کی شفقت سے محروم ہو تے ہیں ،حکمران ان سب مسائل سے بے پروہ اپنے شاہی محلات میں آرام فرما ہیں ۔

انہوں نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے تاجر اظہر عباس، عون علی اور جہانزیب کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے اورزخمی عون علی کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے، انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ شیعہ کمیونٹی کو موثر سکیورٹی فراہم کی جائے اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث سفاک دہشت گردو کو جلد از جلد تختہ دار پرر لٹکا یا جائے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree