سندھ حکومت کی جانب سے ایم ڈبلیوایم کے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کی منظوری کا نوٹیفیکش جاری

13 June 2014

وحدت نیوز(کراچی) کمشنر ہاؤس کراچی میں ہونے والے مشترکہ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین اور سندھ حکومت کے اراکین کے درمیان چودہ نکاتی چارٹرڈ آف ڈیمانڈ باہمی ہم آہنگی سے منظور ہو گیا ہے،جس کا باقائدہ نوٹیفیکیشن کمشنر کراچی کے آفس جاری کر دیا گیاہے، مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے ڈویژنل سیکریٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی کی سربراہی میں اجلاس میں شرکت کی جب کے ڈویژنل ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید رضا نقوی اور سید میثم عابدی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، دوسری جانب خود کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی ، وزیر اعلیٰ سندھ کے نمائندے وقار مہدی اور ایڈیشنل آئی جی پولیس کے نمائندے ایس ایس پی فیصل بشیر بھی اجلاس میں موجود تھے۔


واضح رہے کہ گذشتہ دنوں ایم ڈبلیوایم اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے درمیان سی ایم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ایم ڈبلیوایم کے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پر مشاورت کے بعد کمشنر ہاؤس میں ملاقات طے کی گئی تھی جس میں چودہ نکاتی چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کی منظوری کا با قائدہ نوٹیفیکیشن جاری ہونا تھا، سندھ حکومت نے ایم ڈبلیوایم کی جانب سے پیش کر دہ مطالبات کو تسلیم کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اور رینجرزایسے تمام علاقوں میں آپریشن کرے گی جہاں تکفیری اور کالعدم جماعتوں کے دہشت گردوں کی موجودگی کے شواہد موجود ہوں ، ایم ڈبلیوایم کے مطالبے پر ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان اختر نے یقین دھانی کر وائی ہے کہ شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گرفتار ملزمان کی سیاسی یا مذہبی جماعت سے وابستگی کو عوام کے سامنے ظاہر کیا جائے گا، میونسپل انتظامیہ شہر کے مختلف علاقوں میں آویزاں کالعدم جماعتوں کے پرچم اتارے گی اور مذہبی منافرت پر مبنی وال چاکنگ مٹائی جائے گی، لاؤڈ اسپیکر ایکٹ پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا، ایم ڈبلیوایم کی جانب سے ارصال کردہ شہداء کی فہرست کی روشنی میں کیٹگری وائس خانوادہ شہداء میں امدادی رقوم تقسیم کی جائیں گی،زخمی شیعہ افراد کو حکومتی اخراجات پر سابقہ پالیسی کے تحت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، ایم ڈبلیوایم کی مذکراتی کمیٹی کی جانب سے آفیشل لیٹر پیڈ پر ارسال کردہ فہرست کے مطابق شیعہ پروفیشنلز ، علماء اور تاجروں کو اسلحہ لائسنس بمعہ 144پرمٹ جاری کیئے جائیں گے،کراچی پولیس کے تین ڈی آئی جیز اور اندرون سندھ کے تمام اضلاع کے ایس ایس پیز ایم ڈبلیوایم کی ضلعی قیادت سے رابطہ رکھیں گے، معلومات کا تبادلہ کریں گے اور ایم ڈبلیوایم کی جانب سے موصولہ شکایات کے ازالے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، ایم ڈبلیوایم اور پولیس انتظامیہ کے درمیان ہر دس روز بعد مشترکہ اجلاس منعقد کیا جائے گا،پولیس کی اعلیٰ حکام ایسے علاقے کے ایس ایچ او کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائیں گے کہ جہاں تسلسل کے ساتھ شیعہ ٹارگٹ کلنگ جاری ہو، اسپیشل برانچ سندھ پولیس مذہبی منافرت پر مبنی خطبات کی ریکارڈنگ کرے گی اور پولیس بغیر کسی تفریق کے کاروائی عمل میں لائے گی۔


ایم ڈبلیو ایم کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل رضا نقوی نے نمائندے سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ انشاء اللہ ماہ رمضان سے قبل شہداء کے اہل خانہ میں امدادی رقوم تقسیم کردی جائیں گی، شہید فاؤنڈیشن پاکستان کی مدد سے جنوری 2013تا جون 2014کے عرصے میں شیعہ نسل کشی کے شکار افراد کی مرتب کردہ فہرستیں سندھ حکومت کو ارسال کر دی گئیں ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree