وحدت نیوز (کراچی) گذشتہ دو روز میں بانی جلوس سمیت اہم شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہیں شہر کے مختلف علاقو میں تنظیمی کا کنان ،بانیان جلوس،مساجد امام بارگاہ کے ٹرسٹیز،تاجروںسمیت خواتین اور معصوم بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔شہرقائد کو دہشتگردوں کے رحم وکرم پر چھوڑدیا گیا ہے،قانون نافذ کرنے والے ادارے پولیس اور رینجرز کن دہشتگروں کے خلاف کاروائی کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکر ٹری جنرل حسن ہاشمی نے سر جانی ٹاﺅن امام بارگاہ در بتول اور بانی جلوس ۶ محرم الحرام سرجانی ٹاﺅن کاظم شاہ نقوی اُن کی صاحبزادی سمیت پاک کالونی میں عباس حیدر زیدی کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف پر اپنے مذمتی بیان میں کیا ۔
اُن کا کہنا تھا رمضان المبارک سے اب تک روزانہ شیعہ افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے مگر حکومت سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تا حال کو ئی ایکشن نہیں لیا گیا اُن کہنا تھا کہ معصوم انسانوں کو اپنی دہشتگردی کا نشانہ بنا نا اور اس طرح پوری قوم کو اندرونی مسائل میں الجھا دیا جانا ملک میں انارکی کی فضا پیدا کر کے افواج پاکستان کے آپریشن ضرب عضب کو بھی کمزور کرنے کی کو شش کی جارہی ہے ۔ہم واضح طور پر یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں جاری دہشت گردی اور بالخصوص ملت جعفریہ کے عمائدین کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ اور نسل کشی کا سلسلہ عالمی سامراجی اور صیہونی سازشوں کا نتیجہ ہے ، اور اس دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کو انجام دینے کے لئے پاکستان میں موجود ان سامراجی اور صیہونی قوتوں کے ایجنٹ موجو دہیں جو چند ڈالروں کے عوض اپنے ہی ملک کے معماروں اور دانشوروں سمیت نوجوانوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
حسن ہاشمی نے حکومت سے مطالبہ کیااسرائیلی ایجنٹ دہشت گرد وں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کا دائرہ کار وسیع کیا جائے اور شہر کراچی میں موجود دہشت گردوں کے مراکز اور ان کے مدد گاروں کے خلاف سخت کریک ڈاﺅن شروع کیا جائے تا کہ شہر کو امن نصیب ہو اور شہر میں بسنے والوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ حکومت شہر میں قائم کالعدم دہشت گرد گروہوں کے مراکز کے خلاف کریک ڈاﺅن کا سلسلہ شروع کیا جائے اور ملت جعفریہ کے عمائدین کی نسل کشی میں ملوث ملک دشمن اور اسلام دشمن دہشت گردوں کے سرغنہ افراد کو منظر عام پر لایا جائے اور سخت سے سخت سزائیں دے کر شہر میں امن و امان اور شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔سندھ پولیس ، رینجرز سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو انجام دیں اور شہر کراچی میں ان ملک دشمن دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے میں اپنا کردار کریں۔ گذشتہ کئی سالوں سے کالعدم دہشت گرد گروہوں کے دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہونے والے تمام کراچی کے شہریوں، پولیس، رینجرز اہلکاروں سمیت دیگر شہداءکے اہل خانہ سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور حکومت کو ایک مرتبہ پھر متنبہ کرتے ہیں کہ اگر ان دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف فی الفور کاروائی عمل میں نہ لائی گئی تو ملت جعفریہ احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔