وحدت نیوز ( جامشورو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ ضلع جامشورو کی تنظیم نو کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں برادران وحدت نے شہید علامہ الطاف حسین الحسینی کے فرزند برادر کاشف حسین الحسینی کوضلع جامشورو کا نیا سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا۔ ضلعی شوریٰ کے اراکین کی اکثریت رائے سیکریٹری جنرل منتخب ہو نے کے بعد صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی برادر یعقوب حسینی نے برادر کاشف حسینی الحسینی سے ان کی ذمہ داری کا حلف لیا۔