وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنماءعلامہ سید علی انور جعفری نے کہا ہے کہ امام علی علیہ السلام کی ولایت کے بغیر دین مکمل نہیں ہوتا، علی (ع) کو یا تو ابلیس نے نہیں مانا یا تو اس کے پیروکاروں نے علی (ع) کی ولایت تسلیم نہیں کیا، دہشتگردی کے ذریعے عاشقان علی کو ذکر علی کرنے سے نہیں روکا جا سکتا۔ امروہہ گراونڈ انچولی سوسائٹی میں ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے زیر انتظام شہدائے راہ ولایت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ علی انور جعفری نے کہا کہ ابلیسی پیروکاروں تکفیری دہشتگرد عناصر اور انکے سیاسی و مذہبی سرپرستوں نے بہت کوشش کی کہ شیعہ سنی مسمانوں کو لڑا دیں لیکن علی (ع) کے نام کے ساتھ باشعور شیعہ سنی عوام نے فرقہ واریت پھیلانے کی تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے پاکستان میں کالعدم دہشتگردوں تنظیموں کی سپورٹ کی، انہیں دہشتگردی سے باز نہیں رکھنا، لیکن دہشتگردوں اور حکمرانوں کی ملی بھگت سے کوشش کی گئی کہ یا حسین کی صدائے روک دیں مگر عاشقان امام حسین پاکستانی سنی شیعہ مسلمانوں نے اپنے اتحاد و وحدت سے ان تمام ناپاک عزائم کو ماضی کی طرح اب بھی ناکام بنا دیا ہے۔ علامہ علی انور کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت یہ سمجھتی ہے کہ تکفیری دہشتگردوں کے ساتھ ملکر ذکر اہلبیت کو روک سکتی ہے تو یہ اس کی خام خیالی ہے، اگر حکومت ان اوچھی حرکتوں سے باز نہیں آئی تو جلد پاکستان میں بھی اس کا حشر یزید کی طرح ہوگا۔