مجلس وحدت مسلمین کے تحت شیعہ نسل کشی کے خلاف ابوالحسن اصفہانی روڈ پر احتجاجی ریلی

22 May 2016

وحدت نیوز (کراچی) ملک میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعلان پر جمعہ کے روز ملک گیر’’یوم احتجاج‘‘ یوم شہداء منایا گیا۔اس سلسلے میں صوبائی دارلحکومت کراچی میں بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے وریلیاں نکالی گئیں۔مظاہرین دہشت گردی کے خلاف عملی اقدامات اورملت تشیع کو ملک بھر میں انتقام کو نشانہ بنانے پر ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔جمعہ اجتماعات میں شہداء کے ایصال ثواب اور وطن عزیز کے استحکام اور خوشحالی کے لیے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔مجلس وحدت مسلمین کراچی کی جانب سے بعدنماز جمعہ مرکزی احتجاجی مظاہرہ جامع مصطفی عباس ٹاون کے باہر ہوا اور ابولحسن اصفہانی روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں رہنما مولانا باقر زیدی ،علامہ مبشر حسن ،علی حسین نقوی ،اور مولاناعلی انورسمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد موجود تھی مظاہرین نے لبیک یا حسین ،شیعہ و سنی اتحاد سمیت ملک بھر میں جاری شیعہ نسل کشی ٹارگٹ کلنگ پر وفاقی اور خیبر پختون خواہ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ابولحسن اصفانی روڈپر مظاہرین سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ دہشتگردی ،کرپشن ،لاقانونیت کے خلاف اسلام آباد میں سربراہ وحدت مسلمین سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا پاکستان کسی مخصوص مسلک کی جاگیر نہیں ملت جعفریہ کوگزشتہ تین دہائیوں سے ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا کیا جارہا ہے۔اس ملک میں سب سے پہلے ہم نے ملک دشمن اسلام طالبان اور کالعدم جماعتوں کے خلاف آواز بلند کی اور آج ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے والے طبقے کو دانستہ طور پر دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا تاکہ انہیں ملک کے مقتدر ظالم حکمرانوں کے خلاف آواز بلند کرنے کا موقعہ نہ مل سکے۔،مقررین کا کہنا تھا کہ نواز حکومت دہشت گردوں کی پشت پناہی چھوڑ دے رانا ثنا اللہ سمیت ریاستی اداروں میں موجود تکفیری سوچ رکھنے والے ہمار ے خلاف کاروائیاں کر رہے ہیں اور دوسری جانب ملک دشمن عناصر کیلئے بنائے جانے والا نیشنل ایکشن پلان کا میں غلط استعمال کیا جا رہا ہے بے گناہ افراد پرمقدمات قائم کئے جارہے ہیں ۔

 مقررین نے وفاقی حکومت چیف جسٹس آف پاکستان اور جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا وہ ڈیرہ اسماعیل خان،پاراچنار،پشاور،کوئٹہ ،اور کراچی میں خرم ذکی کے قتل کا از خود نوٹس لیں عدلیہ اپنا کردار ادا کرے ،ڈیرہ اسماعیل خان دو وکلاء کے قتل کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت جن علماء و ذاکرین پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔ اسلامی ریاست میں جو رویہ ہمارے ساتھ اپنایا جا رہا ہے یہ تو امریکہ ،برطانیہ جیسے غیر اسلامی ممالک میں بھی نہیں ہوتا۔پنجاب میں قائم تمام مقدمات کا خاتمہ ، تکفیری گروہوں کے خلاف ملک گیر آپریشن اور پارہ چنار میں پولٹیکل انتظامیہ کی بربریت کا شکار ہونے والے چار شہدا کی شفاف تحقیقات کے لیے تحقیقاتی کمیشن کا قائم ہیں۔ آٹھ روز گزرجانے کے بعد حکومت کی طرف سے کوئی مثبت پیش رفت سامنے نہ آئی اور یونہی بے حسی کا مظاہرہ کیا گیا تو پھر ہم اپنے اس خاموش احتجاج کو ملک گیر عوامی احتجاج کی شکل میں تبدیل کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ علامہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہرتال کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں اظہار یکجہتی کے طور پر بھوک ہرتالی کیمپ لگائے جا چکے ہیں۔ اس حوالے سے خلاف علامتی بھوک ہرتالی کیمپ ساتھوے روز بھی جاری ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree