وحدت نیوز(مٹیاری) مجلس وحدت مسلمین ضلع مٹیاری کی جانب سے مختلف سیاسی وسماجی شخصیات کو ایم ڈبلیوایم میں شامل کرنے کا سلسلہ تیزی سے جار ی ہے
علامہ اختر حسین سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع مٹیاری اورایم ڈبلیوایم رہنما سید فرمان حسین شاہ کاظمی سے ملاقات کے بعد مخدوم عامرغوث ولد مخدوم احمد غوث ولد مخدوم محمد غوث ولد مخدوم عارف غوث جو 100 سال سے سندھ کے ضلع مٹیاری میں رہائش پذیرہیں نے مجلس وحدت مسلمین میں باقائدہ شمولیت کا اعلان کردیا ہے، مخدوم عامر غوث کا سلسلہ نسب حضرت بہائوالدین ذکریا ملتانی ؒ سے ملتا ہے ، مخدوم عامر غوث حضرت بہائوالدین ذکریا ملتانی ؒکی گدی سے بھی منسلک ہیں، جن کے مریدین سندھ مٹیاری, ٹھر, بدین مٹھی, عمرکوٹ, ٹنڈوالہیار میں مقیم ہیں ، مخدوم عامر غوث نے مجلس وحدت مسلمین میں اپنے ہزاروں مریدین کے ساتھ شمولیت کا اعلان کردیا۔
مٹیاری،مخدوم عامرغوث اپنے ہزاروں مریدین کے ہمراہ ایم ڈبلیوایم میں شامل