وحدت نیوز ( کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماء علامہ ہاشم موسوی نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ خانوادہ شہدا اور سیلاب متاثرین کو عید کے موقع پر فراموش نہ کریں اور ان سے اظہار یکجہتی کیلئے عید سادگی سے منائیں۔انہوں نے کہا ہے کہ پورے ملک بالخصوص بلوچستان مختلف آفات اور مشکلات کی ذد میں ہے لہذاً عوام کو دانشمندی ،صبر ،جرات اور سادگی کا مظاہر ہ کرنے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ملت تشیع بالخصوص مشکلات کے ذد میں ہے کیونکہ ایک طرف سے وہ بزدل اور پیسہ پرست تکفیری دہشتگردوں سے نبردآزمائیں جو چھپ کر وار کرتے ہیں اور دوسری طرف سے وہ اپنے اندر چھپے ہوئے نسل پرست اور فاشسٹ دشمنوں سے نمٹ رہے ہیں جو منافقت کے لبادے میں دوست بنکر در اصل دشمنوں کے ایجنٹ ہیں۔انہوں نے عید کے دن حکومت سے سیکورٹی سخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے عوام سے بیدار رہنے کی اپیل کی ہے ۔