گھروں کے چولہے ٹھنڈےاور سی این جی سٹیشنز پر گویا گیس کے کنویں موجود ہیں،کونسلرکربلائی رجب علی.

05 February 2017

وحدت نیوز (کوئٹہ)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری روابط کونسلر کربلائی رجب علی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ شدید سردی کے موسم میں گیس پیدا کرنے والے صوبے گیس نا پید ہو جاتی ہے گیس کی بندش,  لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں اور حکمران اپنی عیاشیوں اور شاہ خرچیوں میں مصروف ہیں گھروں میں چولہے تک نہیں جلتے جبکہ سی این جی مالکان نے اپنے سٹیشنز پر گویا گیس کے کنویں کھود رکھے ہیں اور حکومت کی عیاشی کا یہ عالم ہے کہ گیس عوام کو فراہم کرنے کی بجائے بے جان رکشوں اور گاڑیوں کی نظر کر رہی ہے. لگتا ہے دال میں کچھ کالا ہے اور بینک اکاؤنٹس بھرے جا رہے ہیں. گیس کی بندش اور کم پریشر  کی وجہ سے آجکل کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں صحت کے کاروبار کو بھی چار چاند لگا ہوا ہے اور محکمہ صحت و حکومتی خزانے لبریز ہو چکے ہیں ہسپتالوں میں مریضوں کو داخل کرنے کے لئے جگہ تنگ پڑ چکی ہے ڈاکٹرز بھی عوامی خدمت میں کسی سے پیچھے نہیں سرکاری ہسپتالوں میں علاج کی بجائے مریضوں کو پرائیویٹ ہسپتالوں اور کلینک کا راستہ دکھایا جاتا ہے اس سکڑا دینے والی سردی میں ان ضعیف بوڑھے مرد و عمر رسیدہ خواتین اور نو مولود وکمسن بچوں پر خدا رحم کریں جن پر بے حس سنگدل حکمرانوں کی حکومت ہے اور انہیں اپنے کاروبار کے علاوہ عوام کے مسائل کی پروا ہی نہیں ہیں.  حکومت ملک بھر کے سی این جی سٹیشنز بند کر وا کر سرد علاقوں کے عوام کو گیس فراہم کریں صوبائی حکومت اور گیس کے اعلیٰ حکام بھی کوئٹہ کے تمام علاقوں خصوصاً  حلقہ نمبر بارہ, نچاری روڈ, علمدار روڈ , غلزئی روڈ گرد و نواح کے تمام علاقوں میں گیس پریشر کی کمی اور لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے عوام کو گیس کی فراہمی یقینی بنائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree