وحدت نیوز(جهل مگسی) صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین بلوچستان علامہ برکت علی مطهری اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید ظفر عباس شمسی نے وفد کے ہمراہ گدی نشین سید سرفراز شاہ سے شہدا فتح پور کی تعزیت کی اور واقعے کی پر زور مذمت کی اس موقع پر ایم پی اے نواب زادہ نادر خان مگسی، نواب زادہ اورنگ زیب مگسی ڈسٹرکٹ چیئرمین ضلع جهل مگسی اور پیپلزپارٹی کے سابق وزیر صادق عمرانی اور علاقے کے سیاسی شخصیات موجود تھیں،سانحہ فتح پور میں جس بہادر کانسٹیبل شہید بہار خان لاشاری نے بہادری کا مظاہرہ کیا بهاگتے ہوئے دہشتگرد کو گرفتار کرنے کی خاطر دو مرتبہ اپنی کلاشنکوف کا بٹ مارا جس سے دہشتگرد زمین پر گر پڑا اور گرتے ہی خودکش دھماکہ کر دیا جس کی وجہ سے یہ بہادر کانسٹیبل شہید ہوا،صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین بلوچستان علامہ برکت علی مطهری اور صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید ظفر عباس شمسی نے ان کے لواحقین سے گھر جاکر تعزیت کااظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی اور شہید کی بہادری کوخراج تحسین پیش کیا۔