وحدت نیوز (نصیر آباد) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان ضلع نصیر آباد باری شاخ میں بعد از نماز جمعہ مرکزی امام بارگاہ سے ضلعی سیکرٹری جنرل سید حسن ظفر شمسی کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی شرکاء سے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید ظفر عباس شمسی نے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے ہائی کورٹ کے حکم پر ان کو عدالت میں پیش نہیں کیا جارہا کیا یہ توہین عدالت کے زمرے میں نہیں آتا، عدالت سے گزارش ہے کہ وہ از خود نوٹس لے کر سید ناصر عباس شیرازی کو بازیاب کرائے انہوں نے مزید کہا کہ اگر سید ناصر شیرازی کو رہا نا کیا گیا تو ہم حکمے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ہم تختِ لاہور کا گہرائو کرینگے اور اس وقت تک تخت لاہور کا گهرائو جاری رکھیں گے جب تلک سید ناصر عباس شیرازی کو بازیاب نہیں کیا جاتا اپنی خطاب کے دوران کہا کہ تشیع کے بے گناہ نوجوانوں کی جبری گمشدگی قانون اور عین کے متصادم ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا اگر ناصر شیرازی کسی مقدمے میں مطلوب تھا جس کی وجہ سے یہ گرفتاری عمل میں لائی گئی تو عدالت میں ان کو کیوں پیش نہیں کیا جاتا انہوں نے کہا کہ ناصر شیرازی کو عدالت میں پیش کیا جائے اگر وہ مجرم ہیں تو عدالت ان کو سزا دیگی اگر وہ مجرم نہیں ہیں پھر عدالت ان کو رہا کر دیگی یقیناً وہ مجرم نہیں ہیں وہ پاکستان کے امن پسند شہری ہیں?