وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ برکت علی مطہری نے ایک بیان میں کہاکہ بلوچستان کے ضلع نصیر آباد اور سندھ کے ضلع خیرپورمیں عزاداری کے اجتماعات پر بے بنیاد مقدمات کا اندراج شہری آزادی پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، خیر پور میں شھادت امام حسن علیہ السلام کے سلسلے میں سالہا سال جلوس اور تابوت امام حسن علیہ السلام نکالا جاتا ہے اس سال پولیس نے بانی جلوس پر ایف آئی آر درج کر دی ہے۔
انہوں نے کہاکہ عزا داری خاندان رسالت ہماری شہہ رگ ہے جس پر کسی قسم کی پابندی کو قبول نہیں کریں گے اور پولیس کے اس اقدام کی پر زور مذمت کرتے ہے ۔واضح رہے کہ اس سال بلوچستان سندھ اور پنجاب میں پولیس اور انتظامیہ کا بانیان مجالس و عزادارن سے نارواں سلوک رہا ہے محرم میں باری شاخ تحصیل تمبو ضلع نصیرآباد میں D C نصیرآباد نے جلوس نکالنے اور مجالس پر پابندی لگائی تھی ضلع صحبت پور میں چہلم کا جلوس نکالاگیا تو پولیس نے بانی جلوس سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین بلوچستان اور عزاداران حسین علیہ السلام پر ایف آئی آر کاٹ دی پنجاب رحیم یار خان کے علاقہ میں مجلس امام حسین علیہ السلام ہورہی تھی تو پولیس نے مجلس والوں پر دھاوا بول دیا لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استمال کیا گیا اب جبکہ خیر پور سندھ میں 28 صفر کو امام حسن علیہ السلام کی یوم شہادت کے سلسلے کا جلوس نکالا گیا تو پولیس نے ایف آئی آر درج کر دی ہے جو کہ نہایت افسوس ناک عمل ہے پولیس کی طرف سے بانیان جلوس عزاداری پر ایف آئی آر فوری واپس لیا جائیں۔