ہزارہ قوم کے کھلاڑی باکسنگ، فٹبال اور دیگر کھیلوں کی طرح کرکٹ میں بھی وہ اپنا لوہا منوا سکتے ہیں، ارباب لیاقت علی ہزارہ

27 September 2021

وحدت نیوز(کوئٹہ )مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکرٹری جنرل ارباب لیاقت علی ہزارہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حلقہ پی بی 26 اور 27 کی ہزارہ قوم کے کھلاڑیوں کو ایک پروفیشنل اور اعلیٰ سطح کے کرکٹ گراؤنڈ کی ضرورت ہے۔ کھیلوں پر کام نہ کرنا نوجوان نسل میں موجود صلاحیتوں کو ضائع کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں جس طرح ہزارہ قوم کے کھلاڑی باکسنگ، فٹبال اور دیگر کھیلوں میں آگے ہیں، اسی طرح کرکٹ میں بھی وہ اپنا لوہا منوا سکتے ہیں، مگر حکومت اور محکمہ سپورٹس کے اعلیٰ عہدیدار اس کی طرف توجہ نہیں دے رہے ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ ایچ ڈی پی کے چیئرمین اور وزیر کھیل کے اپنے علاقے علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن میں 55 سے زائد اچھی کرکٹ ٹیموں کی موجودگی کے باوجود ان ٹیموں کی رجسٹریشن میں حکومت کی جانب سے تعاون نہیں کیا جا رہا اور ان پر توجہ نہیں دی جا رہی، جو سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں کہا کہ محکمہ سپورٹس کی مکمل توجہ فقط فٹبال پر ہے۔ حالانکہ کرکٹ اور دیگر کھیلوں میں بے تحاشہ اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی بھی موجود ہیں اور پاکستان میں ان کے لئے بہتر مواقع بھی دستیاب ہیں۔ اگر کرکٹ پر توجہ دی جائے تو ہماری قوم کے کھلاڑی پی ایس ایل اور دیگر میدانوں میں کوئٹہ کی نمائندگی کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر نئے گراؤنڈ بنانا وزیر کھیل کے بس کی بات نہیں، تو کم از کم علمدار روڈ میں موجود جواد شہید کرکٹ گراؤنڈ کی صفائی پر ہی توجہ مرکوز کی جائے۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے فنڈز دیئے جاتے ہیں، مگر وزیر کھیل انہیں کہاں خرچ کر رہے ہیں، کچھ معلوم نہیں۔ کوئی عملی کام نظر نہیں آرہا۔ مذکورہ کرکٹ ٹیمیوں کو وزیر کھیل کی جانب سے وردی تک فراہم نہیں کی گئی ہے، دیگر سہولیات کا تذکرہ بھی بہت دور ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کھیلوں کے فروغ کے لئے جلد از جلد کرکٹ میچز اور ٹورنمنٹ کا انعقاد کیا جائے، تاکہ صلاحیت یافتہ کھلاڑیوں کو مواقع فراہم ہوں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree