ہزارہ سیاسی کارکنان کے سربراہ طاہر خان ہزارہ کے انتقال پرایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں کا اظہار افسوس وتعزیت

25 July 2022

وحدت نیوز(کوئٹہ) ہزارہ سیاسی کارکنان کے سربراہ اور بزرگ سیاستدان طاہر خان ہزارہ کوئٹہ میں انتقال کر گئے ہیں۔ طاہر خان ہزارہ کے خاندانی ذرائع نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی طبیعت ناساز ہونے کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ جہاں پر وہ جہان فانی سے رخصت کر گئے۔ انکے انتقال پر مختلف سیاسی قائدین نے اپنے بیانات میں دکھ کا اظہار کیا۔

مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء و سابق صوبائی وزیر آغا رضا نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ طاہر خان ہزارہ کی رحلت ایک افسوسناک خبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ، مگر انکی سیاسی خدمات کو صرف نظر نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان احترام کا رشتہ تھا۔ ہم نے کبھی بھی ایک دوسرے سے منہ نہیں پھیرا۔ ایک دوسرے کے غم اور خوشی میں ہمیشہ شرکت کی۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے طاہر خان ہزارہ کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی۔
 
ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء آغا رضا نے کہا کہ ہم ایک تجربہ کار سیاستدان سے محروم ہوئے ہیں۔ انہوں نے کوئٹہ میں موجود نہ ہونے پر طاہر خان ہزارہ کے لواحقین سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ کاش میں کوئٹہ میں موجود ہوتا، تاکہ انکے جنازے میں شرکت کر پاتا۔

مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے رہنماء ارباب لیاقت علی ہزارہ نے ہزارہ سیاسی کارکنان کے قائد محمد طاہر خان ہزارہ کی ناگہانی وفات پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طاہر خان ہزارہ بلوچستان کے کہنہ مشق، اصول پسند اور اپنے نظریات پر قائم ظلم و نا انصافی کے خلاف استقامت میں اپنی مثال آپ تھے۔ انہوں نے کہا کہ اہل بلوچستان ایک دلیر سیاسی رہنما سے محروم ہوگئے ہیں۔ مرحوم ایک برجستہ سیاسی شخصیت کے مالک تھے۔

ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء نے کہا کہ طاہر خان ہزارہ سے سیاسی نظریاتی اختلاف تھے، مگر معاشرے میں انکی پرامن سیاسی جدوجہد سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے تمام قوم و ملت سے مرحوم کے جنازے میں بھرپور شرکت کی استدعا کی۔ آخر میں دعا کرتے ہوئے ارباب لیاقت علی ہزارہ نے کہا کہ پروردگار مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree