وحدت نیوز (کوئٹہ) ہماراجلوس،ماتم ،گریہ ، مجلس کسی کے مسلک ، مذہب یا شخض کے خلاف نہیں بلکہ 14 سو سال پرانے اور آج کے یزید کے خلاف صدائے احتجاج ہے۔ ہر دور کے ظالموں کے خلاف مظلوموں کی نا رکنے والی تحریک ہے،اس عزاداری کے ذریعے ہم دنیا کو بتاتے ہیں ہے کہ کربلا کے میدان میں آل رسولؐ پر کیا کیا مظالم ڈھائے گئے۔ معرکہ کربلا اقتدار کے حصول کی جنگ نہیں بلکہ شریعت محمدیؐ کے تحفظ اور بقاء کی جنگ تھی۔یہ جنگ اسلام کی سلامتی کی جنگ تھی۔یہ جنگ حرامِ خدا اور حلالِ خدا کی پہچان کی جنگ تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یزیدلعین دین اسلام دین الہی کو ختم کرنا چاھتا تھا ۔ شریعت رسول کو مٹانا چاھتا تھا مگر یزید مٹ گیا۔ دین اسلام بچ گیا ۔ شریعت رسول زندہ ھو گئی امام حسین علیہ السلام نے دین اسلام کو ختم ھونے سے بچا لیا ۔ امام حسین علیہ السلام نے شریعت رسول کو زندہ کر دیا ۔میں بلوچستان کے تمام حق پرست لوگوں سے اپیل کرتا ھوں ۔ آئیں ظالم کے خلاف اور مظلوم کے حق میں ھمارا ساتھ دیں ۔ ظالم کو ظالم اور مظلوم کو مظلوم کہیں ۔