بلوچستان میں قیام امن کیلئے پالیسیوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے، ارباب لیاقت ہزارہ

11 November 2022

وحدت نیوز(کوئٹہ) بلوچستان میں مساجد و امام بارگاہوں، بازاروں میں سیاسی شخصیات، ڈاکٹر، وکلا، تاجروں، طلباء، خواتین اور بچوں پر حملوں کے بعد اب بوری بند لاشوں کا سلسلہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن یقینی بنانے کیلئے پالیسیوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ ملک دشمن عناصر کی جانب سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، لیکن گذشتہ دو دہائیوں سے بلوچستان میں جاری بدامنی بالخصوص ہزارہ قبائل پر ہونے والے مظالم، بم دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث ملک دشمن سفاک قاتلوں کو نامعلوم کہہ کر قانون نافذ کرنے والے ادارے بری الزمہ نہیں ہوسکتے۔

ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء نے کہا کہ مساجد و امام بارگاہوں، بازاروں میں سیاسی شخصیات، ڈاکٹر، وکلا، تاجروں، طلباء، خواتین اور بچوں پر حملوں کے بعد اب بوری بند لاشوں کا سلسلہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ عوام کی جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ ارباب لیاقت علی ہزارہ نے کہا کہ نامعلوم قاتلوں کا سراغ لگانا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے زیارت کراس سے ملنے والی بوری بند لاش کے ذمہ داروں کا سراغ لگائیں اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ظالموں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree